الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم

0 124

الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہےکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ہےکہ درخواست گزار کی درخواست درست ہے، احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں اور وہ ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.