جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد سومرو نے کہاکہ سندھ کے تمام حلقوں سے صوبائی اور قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کیے ہیں۔
راشد سومرو کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت کے دروازے ہر سیاسی جماعت کیلئے کھلے ہیں،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔