الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی اور کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر چلنے والی خبر کہ چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا کی گئی ہے اس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے، اس ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی، کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص شخصیت کیلئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔
اسی اصول کو ضلع حافظ آباد میں بھی مدنظر رکھا گیا، الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔