تربت میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکا تونسہ پہنچ گئے۔
تربت سے روانہ ہونے والا بلوچ یکجہتی مارچ ڈیرا غازی خان میں دو روز قیام کے بعد تونسہ پہنچاجہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔
ترجمان بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا کہ مارچ کے شرکا آج رات تونسہ میں قیام کریں گے اور پھر کل ڈیرا اسماعیل خان اور پھر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔
پُرامن احتجاج کررہے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،واضح رہے کہ لانگ مارچ کے شرکا میں تربت میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین اور لاپتا افراد کے اہل خانہ شامل ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مبینہ سی ٹی ڈی مقابلے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں ، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے مطالبات کے لیے اسلام آباد تک لانگ مارچ کااعلان کیا ہے۔