لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے122کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اس لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہے ختم نہیں ہوئی، سزا یافتہ ہونےکے باعث بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
ریٹرننگ افسر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو سننے کے لیے 2 بجےکا وقت مقررکر دیا، بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات کوسن کر فیصلہ کیا جائےگا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے جبکہ سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 پر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات دائر ہو گئے ہیں۔