انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنےکی خبر غلط قرار

0 111

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کی خبر غلط ہے، الیکشن ایکٹ اور الیکشن رولز میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا طریقہ کار موجود ہے۔

حتمی انتخابی فہرستوں کی سافٹ یا ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لیے مکمل تفصیل موجود ہے، انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنےکی قانون میں کوئی شق نہیں ہے، انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے۔

ریاست کے خلاف کام کرنے والی تنظیمیں اس ڈیٹا کا غلط استعمال کرسکتی ہیں، موبائل سے 8300 پر میسج کرنےکی سہولت دی ہوئی ہے تاکہ عوام اپنے نام کا اندراج اور دیگر کوائف چیک کرسکیں، ڈیٹا کو سائبر اٹیک سے محفوظ رکھنا بھی مقصود ہے۔

انتخابی فہرستیں قانون کے مطابق جوائنٹ الیکٹوریٹ کے تحت بنائی جاتی ہیں، انتخابی فہرستیں کسی مذہب کی بنیاد پر نہیں بنائی جاتیں، امیدوار یا کوئی اور شخص انتخابی فہرستوں کی حسب ضابطہ کاپیاں حاصل کرسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.