وزیرستان میں محسن داوڑ پر شدت پسندوں کا حملہ، گاڑی پر فائرنگ

0 137

نجی نیوز چینل کے مطابق ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب نےمحسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا محسن داوڑ کے پاس پولیس سیکیورٹی موجود تھی۔

اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔

ڈی پی او روحان زیب نے بتایا کہ محسن داوڑ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں جبکہ نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر بھی ڈی آئی خان میں حملہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.