ملک میں بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلنےکا انکشاف

0 101

بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلایا جارہا ہے،دستاویز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بریک ڈاؤن کی تمام تر ذمہ داری 4 جونیئرافسران پر ڈال دی گئی۔

2 ڈپٹی منیجر، ایک شفٹ انچارج اور ایک منیجر پاورکنٹرول سینٹربریک ڈاؤن کے ذمہ دار قرار دیےگئے ہیں،کمیٹی رپورٹ میں 3 ہزار ارب روپے مالیت کا بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 23 جنوری 2023 کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے بعد بجلی ترسیلی نظام کو بحال ہونے میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھے،وفاقی کابینہ نے بدترین پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.