ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دے دیا۔
حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے اور الیکشن ہار گئے تھے، واضح رہے کہ عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا نے پی پی 193 پاکپتن سے کاغذات جمع کرائے تھے۔
عطا مانیکا نے 4 روز پہلے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے یا بیٹے کے لیے یہ ٹکٹ مانگا تھا۔
میڈیانے جب عطا مانیکا سے سوال کیا تھا کہ آپ یا بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملا تو کیا لائحہ عمل ہوگا ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ فاروق مانیکا نے راناثناءاللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔