پنجاب میں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے 60 امیدوار زمیندار اور 53 کاروباری طبقے سے

0 112

جنگ الیکشن سیل نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعۂ معاش سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 ہو گئی ہے جس میں سے پنجاب کی نشستوں کی تعداد 141 ہے۔

جنگ الیکشن سیل کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے 60 انتخابی امیدوار زمیندار ہیں جبکہ 53 کا تعلق کاروباری طبقے سے ہے، مسلم لیگ ن کے پنجاب سے 7 امیدواروں کا ذریعۂ معاش وکالت ہے جبکہ 6 کا تعلق طب کے شعبے سے ہے۔

جنگ الیکشن سیل نے بتایا کہ بقیہ امیدوار سیاست کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا قرار دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.