لاہور بار انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر 40 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

0 85

پولیس کے مطابق لاہور کے اسلام پورہ تھانہ میں دہشتگردی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر میں 16 ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی کی وردی پھاڑی اور تشدد بھی کیا۔ ملزمان نے ایک کانسٹیبل شاہد کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری عمارات اور سرکاری گاڑی پر بھی گولیاں لگیں۔

لاہور بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.