حکومت میں آ کر آئی ایم ایف نہ جانے کا فیصلہ کیا تو کمر کسنا پڑے گی، اسحاق ڈار

0 101

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد اگر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تو فوری جائیں گے اور اگر نہ جانے کا فیصلہ کیا تو کمر کسنا پڑے گی۔

حکومت میں آئے تو نجکاری ہمارے ایجنڈے میں سب سے اوپر ہوگی کیونکہ اس کے بغیر ہمارا مستقبل نہیں ہے، ہمارے پاس بنیادی اصلاحات کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

ہمیں انتخابات میں سادہ اکثریت سے زیادہ کامیابی ملے گی، سادہ اکثریت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت میں دوسری جماعتوں کو شامل نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوسری جماعتیں چاہیں گی تو انہیں کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا اور مختلف محکموں کیلئے بھی ان کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.