چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ’عوامی معاشی معاہدے‘ کا اعلان

0 85

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی معاشی معاہدے کے تحت مفت تعلیم، ہاری کسان کارڈ، مزدور کارڈ، یوتھ کارڈ اور حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے وظیفوں سمیت ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے وعدوں کے ساتھ اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔

لاڑکانہ میں ’عوامی معاشی معاہدے‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت میں آئے تو یوتھ کارڈ اور مزدور کارڈ متعارف کرائيں گے، ہر سال تنخواہ میں اضافہ کریں گے۔

غربت مٹاؤ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر کریں گے، کسانوں کو ہاری کارڈ کے ذریعے بہتر مواقع فراہم کریں گے اور انہیں فصلوں کی انشورنس فراہم کریں گے۔

مزدوروں کو بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے پینشن کی ادائیگی ممکن بنائیں گے اور نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ متعارف کرائیں گے۔

اسکول جانے والے ہر بچے کو مفت تعلیم کے ساتھ ایک وقت کا کھانا بھی دیا جائے گا جبکہ حاملہ خواتین اور نومولود بچے کو ابتدائی ایک ہزار دن کا وظیفہ دیا جائے گا۔

عوام 8 فروری کو نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کریں گے،خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ بے نظیر بھٹو کو یاد کرکے آب دیدہ ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.