پی ٹی آئی نے وکلا تنظیموں کی پریس کانفرنس کو مسترد کردیا

0 115

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر ان وکلا نمائندوں کو اس پر ردِعمل کی توفیق نہ ہوئی۔

دستوری حقوق کا جنازہ نکال دیا گیا مگر ان حلقوں کے چہرے پر پریشانی یا پشیمانی ظاہر نہ ہوئی، غیر منتخب حکومتوں کے باوجود تنظیموں کے کانوں پر کوئی جوں نہ رینگی۔

پشاور ہائی کورٹ کے ججوں کو دھمکیاں دینے پر بھی کوئی پریس کانفرنس کیلئے سامنے نہیں آیا، تحفظات کے باوجود تحریک انصاف نے پشاور میں میڈیا کی موجودگی میں انٹرا پارٹی انتخاب کرائے، عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ ہر لحاظ ے ناقص ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندگان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

صدرسپریم کورٹ بار شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ ہم ججزکے ساتھ کھڑے ہیں، فیصلے پر تنقید کرنے کے بجائے ججز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وکلا ججز پر تنقید برداشت نہیں کریں گے، جب فیصلے میں درج ہے کہ انتخابات نہیں کرائے تو کرانے چاہیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.