نواز اور شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں واپس

0 131

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر تمام درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے۔

شہری شاہد اورکرزئی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کےکاغذات منظوری کےخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جنہیں برانچ نے تاخیر سے دائر ہونے پر واپس کردیا۔

اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے (ن) لیگ کی آمنہ حسین اور پیپلز پارٹی کی شگفتہ چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.