فلسطینی مجاہدین نے دو اور صیہونی فوجی مار ڈالے، ہلاک شدہ اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 523

0 92

غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں 2 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے بعد سے اب تک 190 کے قریب صیہونی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کی تعداد 523 ہو گئی ہے،صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

قیدیوں کے امور کی کمیٹی اور فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں حملہ کر کے 50 دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.