سازش کے ذریعے کراچی کے لوگوں سے یہ شہر چھینا گیا تھا، ایم کیو ایم

0 113

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں سے یہ شہر ایک سازش کے ذریعے چھین لیا گیا 21 جنوری کو ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں کراچی کی رائے اور مینڈیٹ پر عوامی مہر لگے گی۔

مصطفی کمال اور ڈاکٹرفاروق ستار سمیت رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کی رائے ایم کیو ایم کے انتخابی جلسوں میں سامنے آگئی۔

کراچی کے عوام نے جلسوں میں شرکت کرکے ایم کیو ایم کو مینڈیٹ پہلے ہی دے دیا ہے لیکن اکیس جنوری کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی اپنے حقیقی نمائندوں کو واپس ملنے والا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.