بلاول کی لاہور میں الیکشن آفس اور کراچی میں پارٹی کی کارنرمیٹنگ پر حملوں کی مذمت

0 95

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ لاہور پی پی 162 کے امیدوار کے الیکشن آفس کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے، لاہور پولیس واقعے کی ایف آئی درج نہ کر کے جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں آغا رفیع اللہ کی کارنر میٹنگ پربھی فائرنگ ہوئی، پی پی پی امیدواروں کی الیکشن مہم کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے این اے 127 کے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا، پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، کچھ لوگ بلاول کی پُرجوش انتخابی مہم اور پنجاب میں پذیرائی سے پریشان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.