شہباز شریف نے نوازشریف کے بیانیے ‘ووٹ کوعزت دو’ کا اصل مطلب سمجھادیا

0 129

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے قوم کو کہا تھا کہ 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردوں گا، پھر انہوں نے 20 گھنٹے کی لوشیڈنگ کا دورانیہ ختم کر دیا۔ اسی کو تو کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔

شہباز شریف نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ صنعت اور زراعت میں ترقی کریں گے اسی کو تو کہتے ہیں ووٹ کوعزت دو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب الیکشن میں جانا ہوگا، اس میں خیرنکلے گی، اس وقت الیکشن کا التوا پاکستان اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ اگر الیکشن کے التوا کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنی 16 ماہ کی حکومت کی صفائی میں کچھ نہیں کہنا چاہتے، صرف حقائق بتانا چاہتے ہیں، مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت تھی، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.