متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن نے پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کردیا ہے۔
خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جماعت سلامی کے بلدیاتی نمائندے کھلم کھلا الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں اور سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری اور سرکاری دفاتر پر عام انتخابات کے نمائندوں کی تصاویر لگی ہیں اور جماعت اسلامی سرکاری فنڈز کو اپنی تشہری مہم میں بے تحاشہ استعمال کر رہی ہے۔
خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ اسی طرح میئر کراچی الیکشن ایکٹ کی شق نمبر 9 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آصف زرداری کے دوست قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری منعم ظفر خان نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ خواجہ اظہار پہلے یہ بتائیں کہ نیو کراچی کے پلاٹوں پر قبضے کون کررہا ہے؟
اپنے ویڈیو بیان میں منعم ظفر کا کہنا تھا انتخابی مہم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے تو اس کا جائزہ لینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔