نارووال میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، واقعے میں احمد اقبال محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے کی شب پیش آیا جب احمد اقبال انتخابی مہم کیلئے ظفروال کے علاقے دھمتھل جا رہے تھے، فائرنگ کے واقعے میں احمد اقبال محفوظ رہے۔
احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سیاسی مخالفین نے کروائی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔