ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے

0 109

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 237 پر ایم کیو ایم کے امیدوار رؤف صدیقی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 104 پر محمد دانیال کو سپورٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا کہ ایم کیوایم پی ایس 105 پر جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت کوسپورٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 237 پر پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی اور پی ایس 105 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سعید غنی امیدوار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.