نجی نیوز چینل کے مطابق نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کردیا ، وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرےگی۔
خیال رہےکہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیںپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔