پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہ ہمارے منشور میں گالم گلوچ، نفرت کی سیاست نہیں، میں نفرت اورتقسیم کی سیاست دفن کرنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
انہوں نےساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پرانی سیاست کرنے والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے تو تیر پر مہر لگائیں لیکن اگر انتقام اور پرانی سیاست چاہیے تو جائیں شیر پر مہر لگائیں۔
ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، عوام کو ایک دوسرے سے لڑوایا جا رہا ہے، ہم آپس میں تقسیم اور لڑتے رہیں گے تو ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہوگا۔
ہم ملک کی قسمت بدلیں گے، مسائل حل کریں گے اس کیلئے چار نہیں صرف ایک بار موقع چاہیے، اشرافیہ کو ملنے والی 15 سو ارب کی سبسڈی بند کروا کر کسانوں کو دلوائیں گے۔
قائدعوام نے کسانوں اور غریبوں کا خیال رکھا، ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہوگا حکومت ملی تو خواتین کو بلا سود قرضے اور کسانوں کو کسان کارڈ دیں گے، کسان کو فصل کی اصل قیمت اور انشورنس فراہم کی جائے گی۔