سندھ ہائیکورٹ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے نیا نظام متعارف کروایا، نئے نظام کے تحت انڈر ٹرائل قیدیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرنے سے سائلین، وکلا کا وقت اور ٹرانسپورٹ اخراجات بچیں گے، اس کے علاوہ سکیورٹی صورتحال بھی بہتر رہے گی۔