انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے،مرتضیٰ سولنگی

0 111

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔

مبصرین اور غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے، 32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں۔

میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے مجموعی طورپر 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، غیر صحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسس میں ہیں۔

روس کی طرف سے 8،جاپان سے 13 اورکینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں، بین الاقوامی صحافی و مبصرکراچی،لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے لے رہے ہیں۔

ان 3 شہروں کے علاوہ اگرکوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہر جانا چاہے تو اس کا کیس ٹوکیس جائزہ لیں گے، 20 جنوری کی تاریخ گزرنے کے باوجود اب بھی درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں،14 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.