استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے مل کر حکومت بنائیں گے۔
شریف برادران سے مل کر ملکی معیشت بہتربنائیں گے، پاکستان کیلئے میں ہمیشہ کوشاں رہوں گا، میرے ساتھ عہد کریں کے اس ملک کو سنواریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی دلائیں گے اور شریف برادران سے مل کر ملکی معیشت بہتربنائیں گے۔
امریکا، روس اور چین معیشت سے بڑے ملک بنے ہیں، ہماری معیشت سنورے گی تو ملک چمکے گا، ووٹ کی طاقت اور حلقے کے عوام کی مدد سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اچھے لوگوں کو ووٹ دیں اور ملک کر ترقی دلائیں۔ مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان عام انتخابات میں پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوئی ہے۔