پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سابق اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن خوش ہیں کہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہا ہوں۔
ملتان کے عوام نے ثابت کردیا وہ ہمارے ساتھ ہیں، اس وقت پاکستان میں خطرناک صورتحال ہے، مہنگائی اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔
سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدلنے والوں نے عوام کو تقسیم کردیا ہے، ہم ہمیشہ کیلئے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کردیں گے، ہم معاشی اور جمہوری بحران کا ملکر مقابلہ کریں گے، پیپلز پارٹی صرف عوام کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، ان کو فکر نہیں، معیشت کو نقصان پہنچارہےہیں اور خوش ہیں کہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہا ہوں۔
لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں، رائیونڈ والوں کو بتاوں گاکہ انہوں نے کیاکیا، لاہور میں سونے کی سڑکیں اور دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں، مسلم لیگ والے لاہور سے متعلق غلط تاثر دے رہے ہیں، لاہور میں بھی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔
سی پیک کا بانی نواز شریف نہیں یہ سی پیک کا چور ہے، سی پیک صدر آصف زرداری نے شروع کیا، رائیونڈ والے سمجھتےہیں وہ خود بخود الیکشن جیتیں گے۔