کابینہ ڈویژن نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جس کے مطابق کشمیری شہدا کیلئے 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیارکی جائے گی۔
یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔