پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان نے بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل کا بچہ دعوے دار ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملاکر حکومت بناؤں گا، بلاول کی تربیت ہی خرید و فروخت کیلئے کی گئی ہے۔
بلاول پی ٹی آئی کو بھول گئے ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ کی زمین پر، کراچی اور سب سے پہلے لاڑکانہ میں انہیں دردناک شکست دے گی۔
انہوں نےبونیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی سیاست یہ ہے کہ وہ کہتی ہے بات ہوچکی ہے، انہیں 125 سیٹیں ملیں گی اور نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے لیکن پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
پی ٹی آئی عوام کی حمایت، سپورٹ اور ووٹ سے حکومت بنائے گی کسی اشارے یا مداخلت سے نہیں۔