کوئٹہ میں زور دار دھماکا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

0 111

کوئٹہ شہر کے اسپنی روڈ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم فی الحال کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،دوسری جانب، پولیس کے مطابق تربت شہر میں غلام نبی چوک پر دستی بم کا دھماکا ہوا جس ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دریں اثنا ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.