حب میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی

0 79

خاران میں بھی 2 اسکولوں اور واپڈا آفس پردستی بم حملہ ہوا، باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ مستونگ میں بھی پیپلزپارٹی اور پنجگور میں جےیوآئی کے انتخابی کیمپ کے قریب دستی بم حملے ہوئے، تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پنجگور کے علاقے میں سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.