شمالی وزیرستان میں مقابلہ، دہشت گردوں کا سرغنہ ایوب منصور ساتھی سمیت ہلاک

0 101

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایوب اللہ منصور سمیت دو دہشت گردوں جہنم واصل ہوگئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گرد وں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.