کیا کسی کو گھر اور نوکری ملی،فراڈیوں کو دوبارہ پاکستان نہیں آنے دینا،نواز

0 73

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے شہباز شریف کے حلقہ انتخاب کھڈیاں قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات دیں گی، کھڈیاں والو! نوٹ کرلو، اسی جگہ پر آپ کو اسٹیڈیم بنا کر دیں گے۔

جلسہ گاہ کی جگہ پر کرکٹ اسٹیڈیم بناؤں گا،کرکٹ میچ میں اوپننگ بیٹر کے طور پر کھیلوں گا،شہبازشریف سے دانش اسکول، اسپتال، یونیورسٹی کا لکھوائیں، منصوبوں پر کتنا خرچہ آجائے گا، 20 ارب روپے، آپ پر قربان ہیں، قصور والوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں موٹر وے نہ ملے۔

نوازشریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گیا بلین ٹری ؟کسی کو گھر اور نوکری ملی ؟کہاں گئے 350 ڈیم ؟انڈے ،مرغیاں اور کٹے کہاں گئے؟ان فراڈیوں کو دوبارہ پاکستان نہیں آنے دینا۔

یوتھ تو پاکستان اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ہم سب یوتھ ہیں، میرے اندر بھی یوتھ کا جذبہ ہے، شہبازشریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں ،ان کو یقین ہےکہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے۔

شہباز شریف وعدہ کر کے جاؤ کہ کھڈیاں کو کیا دے کر جا رہے ہو،نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے، ان کی تقدیر بدلنی چاہیے، نوازشریف کو نہ نکالا جاتا تو دعوے سے کہتا ہوں کوئی بیروزگار نہیں ہوتا، ہمیں بہت ٹھوکریں لگی ہیں، ہمیں ٹھوکروں سے باہر نکلنا ہے۔

نوازشریف کا دور رہتا تو پورا ملک خوشحال ہوتا، ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، لیکن ہم نے پھر ایشین ٹائیگر بننا ہے، ملک کو یوتھ ہی ایشین ٹائیگر بنائے گی۔

2 دن بعد خوشحالی کا سورج طلوع ہونے والا ہے، یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں مصروف تھے، نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے، روزگار دیں گے، نواز کے دور میں روٹی 4 روپے کی تھی،آج کل 20 روپے میں ایک روٹی ملتی ہے، آج مہم کا آخری جلسہ ہے، ہم سب آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.