غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 118 لاہور 2 سے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کامیاب ہوگئے ہیں ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق حمزہ شہباز نے 105960 ووٹ لیے اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ ملے۔
حلقہ این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے خواجہ محمد آصف 118566 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کراچی کیماڑی کے تمام 286 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مصطفیٰ کمال 71767 ووٹ لے کر جیت گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوا خان صابر 53759 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
خرم دستگیر کو گوجرانوالا میں ن لیگ کی مضبوط تصور کی جانے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 78 میں شکست ہوئی۔
تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 47 کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 106169 ووٹ لے کر جیت گئے،خرم دستگير خان 88308 ووٹ لے سکے۔
این اے 216 کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 124536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے بشیر میمن 80439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 361 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول 71536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
آزاد امیدوار ارسلان خالد 58246 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 20048 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
این اے 54،چوہدری نثار، غلام سرور ہار گئے، وہ امیدوار کامیاب جسے ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85912 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عذرا مسعود 73694 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔چوہدری نثار نے 19093 اور غلام سرور خان نے 16889 ووٹ لے سکے، اس حلقے سے ن لیگ نے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا تھا اور خالی چھوڑا تھا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
این اے 128 لاہور میں آئی پی پی کےستحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 کوئٹہ 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کامیاب ہوگئے،نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے 10 ہزار 678 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
ان کے مقابلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل 9 ہزار 929 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،جے یو آئی کے عبدالرحمان نے 8 ہزار 850 ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 کے تمام 291 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان صرف 32 ہزار 312 ووٹ لے سکے۔