انتخابات کے بعد نتائج میں تاخیر اور مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج

0 81

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہر ے کیے جارہے ہیں جبکہ جے یو آئی نے مٹیاری ، گھوٹکی ، سکھر ، کندھ کوٹ اور اوباڑو میں دھرنا اور احتجاج کیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر دھرنے سے سندھ پنجاب بلوچستان کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

ادھر جامشورو میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ایم نائن پر دھرنا جاری ہے، سندھ کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں کارکنان ٹول پلازہ کے قریب دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں ضلع کمپلیکس چمن کے سامنے اے این پی اور پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ڈی سی کے دفتر کے باہر جے یو آئی کا دھرنا 9 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

این اے253 پر پی ٹی آئی ،پی بی 10 ڈیرہ بگٹی میں جمہوری وطن پارٹی اور پی بی 14 نصیر آباد میں پیپلزپارٹی نے آراوآفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔

شمالی وزیرستان این اے 40 میں 7روز سے جاری پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ، میرا نشاہ، دتہ خیل،میرانشاہ بنوں اورمیرانشاہ رزمک روڈ بند ہوگیا۔

اس کے علاوہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے ڈی آر او کے دفتر کے سامنے دھرنے کا سلسلہ جاری ہے،رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.