رہنما پی پی شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے نے جلسہ نہیں مریدوں کا اجتماع کیا، پیپلز پارٹی کے مخالفین کو انتخابات میں بد ترین شکست ہوئی، جی ڈی اے یا اس کے اتحادی کسی ایک ضلع میں کامیاب نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اندھے اور بے وقوف نہيں ،سندھ میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی کی مخالفت میں بنا ئیں، یہ اتحاد ہر الیکشن میں بنتا ہے۔
جی ڈی اے سمیت دیگر مخالفین سے کوئی دشمنی نہیں۔
کسی جماعت سےبھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، احتجاج کرنے والی جماعتوں کے سربراہان میری نشست پر الیکشن لڑلیں، 5سال یہ لوگ گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔
الیکشن آتے ہی چوں چوں کا مربہ اکٹھا ہوجاتا ہے، جہاں دھرنا دیا جارہا ہے وہاں جی ڈی اے نے 5ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں ملے، اور اس علاقے سے پیپلز پارٹی نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کسی کے جلسے میں پی پی قیادت کے خلاف غلط باتیں ہوں گی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ کی اتنی مقبولیت تھی تو آپ اتحادوں سمیت پیپلزپارٹی کا مقابلہ کیوں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جامشورو میں انتخابی نتائج کے خلاف دھرنے سے خطاب میں پیر پگاڑا کا کہنا تھاکہ آپ لوگوں نےنوٹ کیا ہوگاکہ میں الیکشن کے دوران کہیں نہیں نکلا اپنےگھر میں رہا، دوستوں نے کہا جلسہ کریں میں نے منع کر دیا اور کہا کہ جلسہ مفت میں نہیں ہوتا 8 سے 10 کروڑ خرچ ہوتے ہیں۔