ڈھاکا سے ریاض جانیوالی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

0 74

سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 805 رات 3:57 پر ڈھاکا سے ریاض کیلئے روانہ ہوئی، طیارہ بھارتی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار 44 سالہ مسافر ابو طاہر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا۔

تاہم ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ کراچی کی طرف کردیا گیا اور پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صبح 7:28 پرلینڈ کیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے اور طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی، بعدازاں پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.