متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کا رویہ بہتر ہوتا تو آج ہمارے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی ہوتی اور بلاول وزارت عظمیٰ کیلئے نمبر ون امیدوار ہوتے۔
انہوں نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن سے ہماری اچھی بات چیت چل رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی سے بھی کوئی ایسی جنگ نہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کے ساتھ تلخیاں تھیں، ملک کے مسائل کے حل کیلئے سب سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔