پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن میں بے قاعدگیوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل جانے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے روز ووٹوں کی گنتی کے دوران ریٹرننگ افسر نے مجھے آراو آفس میں داخل نہیں ہونے دیا جو کہ قانون کے مطابق غلط ہے۔
پروگرام میں بات چیت کے دوران محسن شاہ نواز رانجھا نے اعلان کیا کہ وہ اپنی شکایات لے کر الیکشن ٹریبونل جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آنے والی اتحادی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، پیپلزپارٹی کسی بھی وقت پیچھے سے نکل جائے گی۔