متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،مسلم لیگ ن ایم کیوایم کو صرف ایک وزارت دینےکے لیے تیار ہے جب کہ ایم کیو ایم 4 وزارتوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔
’کچھ ملے بھی نہ اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے‘، گورنر سندھ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، ایم کیو ایم نے ن لیگ سے مطالبہ کیا ہےکہ گورنر سندھ ایم کیوایم سے ہونا چاہیے۔
اس حوالے سے ذرائع مسلم لیگ ن نےکہا ہےکہ ایم کیوایم کے ساتھ معاملات کا حل نکال لیں گے ، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ایم کیوایم اسپیکرقومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہے تاہم ایم کیوایم چیئرمین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں۔