پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج

0 83

لاہور میں پی ٹی آئی کے وکلا کو روکنے کےلیے پولیس نے ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے پرتالا ڈال دیا، جی پی او چوک اور شاہدرہ میں پولیس اورمظاہرین آمنے سامنےآئے جنہیں منتشر کرنے کےلیے لاٹھی چارج کیا گیا اور متعدد کو گرفتارکرلیا گیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی قیادت میں احتجاج کیا جبکہ راولپنڈی میں شیر افضل مروت کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ بہاولپور، گجرات، گوجرانوالا، چشتیاں، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، سکھر، بدین، ٹھٹہ، عمر کوٹ اور لکی مروت میں بھی تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرے کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.