شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ،، عوامی خدمت کا دوبارہ آغاز ہوگا، مریم اورنگزیب

0 120

اکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب وہ معیشت کو استحکام دیں گے۔

شہباز شریف کے آنے کے بعد نوجوانواں کے روزگار،کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔

‎پھر سے تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفرشروع ہو رہا ہے، ‎4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کوبرباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیرنوشروع ہوگی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔

‎ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کےمواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کو روزگاراورکھیل کے مواقع دینے کا دورپھرشروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.