واشنگٹن، بھارت میں کسانوں پر پولیس تشدد کیخلاف سکھوں کا مظاہرہ

0 120

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی حکمرانوں کو کسانوں کا قاتل قرار دیا۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بھی لگائے، بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف آج یہاں اکھٹے ہوئے ہیں، کسانوں پر بھارتی مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔

سکھ مظاہرین نے کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لیے آج ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.