ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے ،پی پی وفد

0 102

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔

ملاقات میں سینیٹراسحاق ڈار، سینیٹراعظم نذیر تارڑ اورسابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے،پیپلز پارٹی کے وفد نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

پی پی وفد سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خدا اورعوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھرموقع دیا۔

خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پرشکریہ ادا کرتا ہوں، خدا کے کرم اوراپنی محنت سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.