جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، نامزد 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

0 107

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی،ان ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ،کامران خان، محمد اویس اور دیگر شامل ہیں۔

مزکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج تھا، سانحہ 9 مئی کے روز مشتعل ہجوم نے لاہور میں واقع جناح ہاؤس میں گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں آگ لگادی اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی 9 مئی روزشرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.