مخصوص نشستوں کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے، علی ظفر

0 84

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم مخصوص نشستوں کےلیے قانونی جنگ لڑیں گے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کرتا آیا ہے۔

ہماری مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو نہیں مل سکتیں، دوبارہ فہرست دینے کی کوئی قدغن نہیں تھی، صدارتی الیکشن اورسینیٹ الیکشن کوبھی متنازع کردیا ہے۔

ہمارا آئی ایم ایف پر زور نہیں چلتا ہم صرف ان سے کہہ سکتے ہیں، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے، پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے۔

دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کربھرپور احتجاج بھی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے تاکہ ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.