آصف زرداری کو صدارتی الیکشن میں غیر مشروط سپورٹ کیا ہے،فاروق ستار

0 107

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہےکہ آصف زرداری کو صدارتی الیکشن میں غیر مشروط سپورٹ کیا ہے، مفاہمتی یادداشت کی شاید قانونی حیثیت نہیں ہوتی صرف اخلاقی حیثیت ہوتی ہے۔

شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے غیر مشروط سپورٹ کیا اور آصف زرداری کو بھی غیرمشروط طورپرسپورٹ کیا ہے،خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کا ہے۔

ملک کے14 ویں صدر کے لیے پیپلز پارٹی اور حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار آصف زرداری ہیں جب کہ ان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.