رمضان پیکج کی تقسیم 20 روزوں تک جاری رہےگی، عظمی بخاری

0 90

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی آج پنجاب کے ہرضلع میں تقسیم شروع کردی جائےگی جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔

انہوں نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج سے متعلق سوشل میڈیا پرپراپیگنڈا کیاجارہا ہے، ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکج بھجوایا جارہا ہے، گھر گھر رمضان پیکج بھجوانے پر اضافی خرچہ آرہا ہے۔

رمضان پیکج کی آج پنجاب کے ہرضلع میں تقسیم شروع کردی جائےگی جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔

ڈیٹا میں مسائل کے باعث کئی مستحقین رمضان پیکج سے محروم رہ گئے جس کیلئے عوام رمضان پیکج سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔

رمضان پیکج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جارہا ہے، ابھی تک رمضان پیکج کے 15 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ پیاز اور کیلے کو صوبے سے باہربھجوانے پرپابندی کاحکم دیا ہے جب کہ قیمتوں میں استحکام کیلئے ایک الگ محکمہ قائم کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.