مشکل وقت میں قوم کی خدمت کیلئے پرعزم ہوں ، وزیر داخلہ کا تنخواہ نہ لینےکا فیصلہ

0 70

وزارت ملنے کے بعد محسن نقوی نے کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سےقوم کی خدمت کرنےکا اعزاز حاصل ہوا۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ میں نے اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، صدرآصف زرداری کےفیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرناہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.